پاک بحریہ سربراہ سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقات، بحری تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت

پاک بحریہ سربراہ سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقات، بحری تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف اور لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے بحری افواج کے درمیان تربیت کے مواقع بڑھانے، دو طرفہ دوروں کو فروغ دینے اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے اس موقع پر میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات نہ صرف ان کے مشترکہ مفادات کے لیے ضروری ہیں بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ سمندری حدود کی حفاظت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔