سعودی بحریہ کے سربراہ کا راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

سعودی بحریہ کے سربراہ کا راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ بحری سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔