مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات چیت

مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات چیت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تجارت، تعلیم، صحت، اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ترکش قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی منصوبوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔