کراچی: فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد عبداللہ محسود رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

کراچی: فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد عبداللہ محسود رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

کراچی میں رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم عبداللہ محسود کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم کے گروپ سے ہے اور وہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اپنے گروہ کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ وہ جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل تھا اور کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں بھی شریک رہا تھا۔

ملزم اپنے خاندان کے ساتھ کراچی آیا اور یہاں آ کر فتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا۔ اس کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ بھی فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے اور پاکستان میں عسکری کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزم اور اس کے ساتھیوں کی دہشت گردی کی کارروائیاں کراچی اور وزیرستان میں فعال رہی ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔