لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔
شاگئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشت گردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان سے 4 کلاشنکوف، 2 عدد 9 ایم ایم پستول، 8 گرینیڈز، آئی ای ڈی، میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکسٹس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ خارجی دہشت گردوں کا پیچھا کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اور امن دشمنوں کو خاک میں ملا کر دم لیا جائے گا۔مزید برآں، جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔