کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ بارات کی شاندار تقریب کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

بارات کی دلکش تقریب
گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی بارات میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستارے شریک ہوئے، جن میں ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، بلال اشرف، عاصم اظہر، سجل علی اور دیگر شامل تھے۔کبریٰ خان نے ہلکے پستہ رنگ کا دلکش عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال اوڑھی، جس نے ان کے انداز کو مزید باوقار بنا دیا۔

شادی کی تقریبات کا آغاز اور نکاح
شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، جس کے بعد گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ان تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا تھا۔ نکاح کی تقریب انتہائی سادہ اور پروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔

مایوں کی رنگا رنگ تقریب
کراچی میں منعقدہ مایوں کی تقریب بھی خوب چرچے میں رہی۔کبریٰ خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا، جو ان پر بےحد جچا۔گوہر رشید نے ہلکے نیلے رنگ کا کُرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی واسکٹ پہنی۔
مداحوں کی نیک تمنائیں
سوشل میڈیا پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں سمیت فینز بھی اس نئی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔