ملزموں کا صحت جرم سے انکار‘نامزد مزید 2 ملزموں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور‘سماعت 6 اپریل تک ملتوی
راولپنڈی(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبین رانا نے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے کے تحت غیرت کے نام پر قتل ہونے والی نو بیاہتا لڑکی کے قتل کیس میں نامزد جرگہ کے سربراہ و مسلم لیگی رہنما عصمت اللہ خان سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے عدالت نے مقدمے میں نامزد مزید 2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ ملزمان نے عصمت اللہ خان کی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں غیرت کے نام سدرہ نامی لڑکی کو قتل کر کے لاش خفیہ طور پر دفن کر دی تھی اور بھانڈا پھوٹنے کے خوف سے لڑکی کے گھر سے فرار کا مقدمہ درج کروا دیا تھا تھانہ پیرودھائی پولیس نے 21 جولائی 2025 کو ضیا الرحمن کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496 اے کے تحت مقدمہ نمبر 926 درج کیا تھا