ٹریفک حادثات،1شخص جاں بحق

موٹرسائیکلوں میں ٹکر،امین چل بسا،زخمی8 سالہ بیٹی زینب ہسپتال منتقل
موٹر سائیکل سوار کو بچاتے بس الٹ گئی،4مسافرزخمی،ایک کی حالت نازک
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں1شخص جاں بحق،بچی سمیت 5افرادزخمی ہوگئے،نواحی گا ئوں 35 ای بی کے قریب کراسنگ کے دوران 2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں،جس کینتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 40 سالہ محمد امین موقع پر چل بسا، جبکہ اسکی 8 سالہ بیٹی زینب شدید زخمی ہو گئی،جسیتشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا اڈا رنگشاہ کے قریب تیزرفتار مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کینتیجہ میں 4مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی ،ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں 38 سالہ نازیہ بی بی، 20 سالہ بشیر احمد، 45 سالہ قدیر احمد اور 18 سالہ ارسلان شامل ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔