ستلج میں ڈوب کر 1شخص جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)دریائے ستلج میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کی تلاش جاری ہے، ذرائع کیمطابق بیلی دلاور کے مقام پر 55سالہ فلک شیرپا ئوں پھسل جانے سے دریائے ستلج کے گہرے پانی میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122کی طرف سے رات کی تاریکی کی وجہ سے آپریشن بند کرناپڑا ،صبح ہوتے ہی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔