ٹریفک حادثات، 1شخص جاں بحق ، 3 شدید زخمی

 آفاق خاں چوک پر رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار آصف موقع پر چل بسا
بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا میں تین ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، طالبہ سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ نواحی گا ئوں 505ای بی کا رہائشی محمد آصف آ فاق خاں چوک پر موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ اوور لوڈ رکشہ نے اسے ٹکر مار دی، حادثے میں محمد آصف موقع پر چل بسا۔ دوسرے واقعہ میں تیزرفتار کار نے ملتان روڈ پر ٹکر مار کر خالد سکنہ محمد نگر کو شدید زخمی کر دیا اور فرا رہو گیا۔تیسرے واقعہ میں معصوم شاہ روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو شدید زخمی کر دیا۔زخمی طارق اور اس کی بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔