چونیاں(خصوصی رپورٹ)لین دین کے تنازع پرفائرنگ کرکے1شخص کو زخمی کردیاگیا،ملزم فرارہوگئے، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،نواحی علاقہ ستوکی میں لین دین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے محنت کش امانت علی زخمی ہو گیا،جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمی امانت علی نیبیان دیاکہ مجھ پر ساجد ڈوگر، امین ڈوگر، سلام ڈوگر و دیگر ملزموں نے تشدد کیا اور فائر مار کر زخمی کر دیا ،ہم نے ملزموں سے 10 لاکھ روپے لینے تھے، رقم واپسی کا تقاضا کیا تو ملزموں نے حملہ کردیا، تھانہ صدر چونیاں پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔