بصیرپور(خصوصی رپورٹ)معمولی رنجش پرباپ بیٹے نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں مختارنذراورصابرکے مابین تکرارہوئی تھی جسکی رنجش پراس نے بیٹے عثمان کے ہمراہ مسلح ہوکرمختارکی دکان پردھاوابول دیا،عثمان نے پستول سے گولی چلائی تومختارنے دائیں ہاتھ سے اسکاپستول پکڑنے کی کوشش کی جس سے گولی اسکے ہاتھ پرلگ گئی جس پرملزم صابرنے اپنے پستول سے مختارکے سینے پربائیں جانب گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا، اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بصیرپور پولیس نیمقدمہ درج کرلیا۔