پاکپتن (سٹی رپور ٹر، نمائندہ دنیا)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنا ٹریفک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔ چالان کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان آپے سے باہر ہو گیا۔موٹر سائیکل سوار احمد رضا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، ٹریفک پولیس اہلکار انوار نے چالان کیا تو نوجوان اور اس کے ساتھی مشتعل ہو گئے اور اہلکار کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار احمد رضا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک عبدالمجید کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، قانون توڑنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔