امریکہ میں بیٹے کی سالگرہ پرباپ لاکھوں ڈالر جیت گیا

بیٹے کی سالگرہ کے نمبروں سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے  3 لاکھ 41 ہزار 844 ڈالر جیت لئے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیئے ہیں۔ نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والا شہری اپنے بیٹے کی سالگرہ کے نمبر ہمیشہ اپنی لاٹری میں استعمال کرتا ہے امریکا میں بیٹے کی سالگرہ کے نمبروں سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے بالآخر 3 لاکھ 41 ہزار 844 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔