2ملزم گرفتار،35لٹر شراب بر آمد

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر 2منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے 35لٹر دیسی شراب بر آمدکرلی،پولیس نیملزموں امین شیخ ا ورصدیق موچی کوپابند سلاسل کردیا، چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزم چک نمبر177۔ای بی کے رہائشی نیازاحمدکے ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے مالیت کی کاپرتار،کھاد،سپرے ،چک نمبر213۔ای بی عابدحسین کے احاطہ سے ٹریکٹرکی بیٹری،واٹرپمپ اورنجی ہسپتال کے سامنے سے ماجدعلی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔