لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور اقدام قتل کا مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور اقدام قتل کا مفرور اشتہاری ملزم ارشد جٹ کو گرفتار کرلیاملزم ارشد جٹ کو خفیہ اطلاع پر منظور چلڈرن پارک کے قریب سے گرفتار کیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ارشد سے 2 کلو 460 گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم ارشد جٹ نے دو سال قبل شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ کر ایک کس کو زخمی کیا تھاملزم ارشد جٹ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج مزید شیراکوٹ پولیس کو بھی اطلاع دے دی ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دیمفرور اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں،