لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 3 پر فرانسیسی سیاحوں کی گاڑی معمولی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق حادثہ جڑانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں دونوں سیاح محفوظ رہے۔ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری مدد فراہم کی۔