سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،مسافر محفوظ رہے

موٹروے پولیس نے آگ بجھانے والے آلات اور خصوصی کمبل کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا
سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے دونوں سوار محفوظ رہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،گاڑی میں آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،موٹروے پولیس نے آگ بجھانے والے آلات اور خصوصی کمبل کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سب انسپکٹر رمیز خان اور سب انسپکٹر عامر سجاد نے فوری امدادی کارروائی میں حصہ لیا،آتشزدگی سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا، متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے۔