بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا ،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن کانوٹس، نومولود کوفوری تحویل میں لینے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے میں نا معلوم خاتون نومولود بچہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوت لکھپت کے علاقے میں نامعلوم افراد آشیانہ روڈ حاکم چوک شمع کالونی کے قریب سڑک کنارے نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم خاتون سمیت دیگر کی تلاش شروع کر دی، دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آشیانہ روڈ پر نومولود بچہ ملانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کونومولود کو فوری تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔سارہ احمد کے مطابق ریسکیو نے نومولود کو چلڈرن ہسپتال میں منتقل کردیا ، جہاں سے اسے تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نومولود بچے کی بہترین نگہداشت اور پرورش کی جائے گی۔