بھارت: نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پربہیمانہ تشدد

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک سرکاری ہسپتال میں نومولود کے انتقال پر مریض کے گھر والوں نے خاتون ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری ہسپتال بابا صاحب امبیڈکر میں پیش آیا جہاں سونیا نامی خاتون کو ڈیلیوری کیلئے لایا گیا تھا۔ نومولود کے انتقال پر سونیا کے گھر والے طیش میں آگئے اور انہوں نے بچے کی موت کا ذمہ دار خاتون ڈاکٹر کو ٹھہراتے ہوئے اسے ہسپتال میں ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔4سے 5خواتین ڈاکٹر کے بال کھینچے،مارپیٹا، کپڑے پھاڑنے کی کوشش بھی کی، ڈاکٹر کے سیٹس سکوپ سے ہی گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔