نوجوان کے قتل کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے 25سالہ نوجوان کوفائرنگ کر کے قتل کرنے والے2 ملزم کوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقے میں چند روز قبل نوجوان کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کو فوری ملزموں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے معاملے پر محمد عاصم کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان وقاص عرف کاشی گجر اورنعیم عرف چاند گجرکو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔