6ہزار کیلئے شہری قتل ،2ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم قتل کے بعد فیملی کے ہمراہ پشاور فرار ہوگئے تھے ۔ایس پی سٹی نے بتایا ملزم نشے کے عادی ہیں، پولیس کو چکما دینے کیلئے اپنی لوکیشن بدلتے رہے لیکن ملزموں کولاہور واپسی پربادامی باغ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایس پی سٹی نے مزید بتایا ملزم امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔