فوجی دستہ ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحے کی تلاش میں قصبے میں حفاظتی مہم میں مصروف تھا
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے نئی انتظامیہ کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے‘شام کی نئی حکومت کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جب کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل نے جس فوجی قافلے کو نشانہ بنایا وہ ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحے کی تلاش میں قصبے میں حفاظتی مہم میں مصروف تھا۔