پشین:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، 3اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے میں ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد 
کرک میںڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے، ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینسز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی جس سے3 شہید ہوگئے
 راولپنڈی‘کرک(آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران  خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگرد  ہلا ک ہوگئے۔  ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر   مطابق ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ک میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات ز کے مطابق ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا، ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہشت گردوں نے پھر حملہ کیا، فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے