شام: فورسز اور بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپیں،17 ہلاک

جھڑپیں بشار الاسدکے ملٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں 
 دمشق(آئی این پی )شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدربشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی مبصرین  کا کہنا ہے کہ  جھڑپیں بشار الاسدکے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔شامی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔