اسرائیل کا حلب کے قریب شام کی فوج پر حملہ

 دمشق؍تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے حلب کے جنوب میں تعینات شام کی فوج کو نشانہ بنایا ہے جو دراصل بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اس نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دفاعی اور تحقیقی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔