حجرہ میں غیرت کے نام پر بہن قتل‘ملزم گرفتار

 نواحی گاؤں بہلول پور کے  وسیم احمد نے  نا محرم مردوں سے فون پر باتیں کرنے پربہن پر فائرنگ کردی
حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار )حجرہ غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا حقیقی بہن کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کوحجرہ پولیس نے چندگھنٹوں بعد گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بہلول پور کے رہائشی وسیم احمد نے بہن کو نا محرم مردوں سے فون پر باتیں کرنے پر لڑائی جھگڑاکیا اور اپنے پسٹل سے دو فاٗئر ارم بی بی کو مارے جو سر پر لگے ملزم فائر مار کر موقع سے فرارہو گیانوجوان لڑکی فائرنگ کے نتیجہ میں جانبر نہ ہو سکی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ حجرہ انسپکٹرفرخ شہزاد بھٹی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورتکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل میں ملوث ملزم کو 10 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتارکر لیا ایس ایچ او حجرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم وسیم نے ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیاملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا