غیرت کے نام پر بہن قتل ، ایک ملزم پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بھائی ابوبکر کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم ابوبکر نے غیرت کے نام پر بہن لائبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھادوسرا بھائی تاحال مفرور ہے پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش کو ورثاء￿  کے حوالے کردیا ہے مقتولہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیامقتولہ طلاق یافتہ تھی اور کچھ عرصہ سے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی پولیس دوسری بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا