جہلم : غیرت کے نام پربھائیوں نے بہن قتل کردی

ملزمان نے ٹک ٹاک بنانے پر جان لی،اہلخانہ کی واقعہ کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش
جہلم(آئی این پی ) جہلم میں ٹک ٹاک پر یڈیوز بنانے پر 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ مذکورہ واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں پیش آیا، جہاں انسا ساجد نامی لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے اسے ٹک ٹاک بنانے پر طیش میں آکر قتل کیا، جبکہ اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔