وسیم نے معمولی تلخ کلامی پرگولیاں ماردیں، ارم بی بی موقع پر چل بسی، پولیس نے ملز م کو گرفتار کرلیا
دیپالپور(خصوصی رپورٹ) غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل،ملزم کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نیمقدمہ درج کر کیملزم کوگرفتار کرلیا، حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گا ئوں بہلول پور میں بھائی محمدوسیم نے معمولی تلخ کلامی کے بعدطیش میں آکر بہن ارم بی بی کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد وسیم کو پکڑکر حوالات میں بندکردیا۔