:بھائی نے غیرت کے نام پر بہن قتل کر دی

قاسم پورہ میں ظفر نے شادی شدہ بہن امینہ بی بی کی جان لے لی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)بھائی نیغیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ بونگہ حیات کے قریب آبادی قاسم پورہ میں ظفر نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ بہن امینہ بی بی کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا، اطلاع پر ڈی پی او طارق ولایت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا،چک بیدی پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 8 گھنٹے کے اندر ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔