سویڈش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں:سفیر ایچ ای الیگزینڈر

 پاکستان کے پاس بہت سے شعبوں میں بڑی صلاحیت  ہے:سویڈن کے سیاسی رہنما عمیر ضیاء سے ملاقات میں گفتگو
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سویڈن کی حکمران جماعت کے اعتدال پسند سیاست دان عمیر ضیا بھٹی نے پاکستان میں سویڈن کی سفیر ایچ ای الیگزینڈرا وان برگ لنڈے سے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد میں سویڈن کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان کاروباری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں سویڈن کی سفیر ایچ ای الیگزینڈرا وان برگ لنڈے نے عمیر ضیاء￿  بھٹی کو بتایا  سویڈش کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور سویڈن کی مزید سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں مزید امکانات اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیوں کے لیے اہم مواقع اور چیلنجز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستانی صنعتی شعبے میں سویڈش کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو جن چیلنجز کا سامنا ہے۔ صنعتی شعبے میں مزید آب و ہوا کے موافق پیداوار کے لیے پالیسیاں۔ چیلنجز اور امکانات ہیں اور پاکستان کے پاس بہت سے شعبوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔