ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں گروپ بی کے اہم میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کا مقابلہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
میچ کا شیڈول کینڈی میں رکھا گیا تھا، لیکن شدید بارش کے باعث کھیل کا آغاز نہیں ہو سکا۔اس صورتحال کے باعث زمبابوے کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے، کیونکہ گروپ بی میں ان کے پوائنٹس کی پوزیشن مضبوط ہے۔ گروپ بی میں زمبابوے نے دو میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں، جبکہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے تین تین میچز کھیل کر صرف 2-2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اب زمبابوے کو سپر ایٹ میں جانے کے لیے زیادہ مشکل کا سامنا نہیں، کیونکہ بارش کے باعث آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے میچز متاثر ہونے سے زمبابوے کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔اس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں چاروں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، اور یہاں سے سیمی فائنل کے لیے ٹیمیں آگے بڑھیں گی۔