پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج بولاوایو میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان نے پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، اور آج کے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز وائٹ واش کرنے کی کوشش کرے گا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، حارث روف، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے دو میچز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے میچ میں پاکستانی بولرز نے زمبابوے کو صرف 57 رنز پر آؤٹ کر کے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔آج کے میچ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی درج ذیل ہیں: سلمان علی آغا (کپتان)، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم۔پاکستان کی ٹیم اس میچ میں جیت کے ساتھ سیریز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔