آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان آج وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف اترے گا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان آج وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف اترے گا

کولمبو کے میدان میں پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف اتریگی۔

پاکستان ٹیم نے منگل کو مکمل آرام کیا، جبکہ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ ہفتے کو نیدر لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

وارم اپ میچوں میں دیگر ٹیموں کے نتائج درج ذیل ہیں:

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 61 رنز سے شکست دی
بھارت اے نے امریکا کو 38 رنز سے ہرایا
اٹلی نے کینیڈا کو 10 رنز سے شکست دی
عمان نے سری لنکا اے کو 5 وکٹ سے شکست دی
زمبابوے نے نیدر لینڈز کو 29 رنز سے ہرا دیا
نیپال نے یو اے ای کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی