انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ملائیشیا کے گراؤنڈ میں سانپ آ گیا، جس سے میچ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔
یہ میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ سانپ کے گراؤنڈ میں آنے پر کھلاڑیوں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور میچ روک دیا گیا تاکہ سانپ کو باہر نکالا جا سکے۔انگلینڈ کی بیٹر، جمائیمہ اسپینسر نے فوراً صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے دور کر دیا، تاکہ کھیل دوبارہ شروع ہو سکے۔ تاہم، اس کے بعد موسم کی خرابی کی وجہ سے بارش نے میچ کے دوبارہ شروع ہونے میں مشکلات پیدا کیں، اور بالآخر میچ منسوخ کر دیا گیا۔یہ واقعہ ویمن کرکٹ کے دوران ایک غیر معمولی لمحہ بن گیا، اور کھلاڑیوں کی فوری ردعمل اور جرأت کی تعریف کی گئی۔