سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کو طلب کر لیا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کو طلب کر لیا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کو طلب کر لیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق  ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر اور دیگر متعلقہ ریسکیو اداروں کو 18 فروری کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں۔جوڈیشل کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا مؤقف اور ریکارڈ فراہم کریں، اور ریسکیو حکام کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں تاکہ سانحہ گل پلازہ کی مکمل تحقیقات ممکن بنائی جا سکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔گذشتہ روز کمیشن کی پہلی سماعت جسٹس  آغا فیصل کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں ہوئی، جس میں کمیشن کے ممبران اور متاثریں موجود تھیں۔ اس سماعت میں 23 متاثرین کے بیانات قلم بند کیے گئے، جنہوں نے امدادی اداروں کی کارکردگی پر تنقید کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہو چکا تھا، آگ بجھانے کے لیے جدید آلات موجود نہیں تھے، اور بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، جس سے سانحے میں سراسر غفلت کا مظاہرہ ہوا۔