کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے جاں بحق افراد کے ورثا سے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی میں ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے ورثا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا مقصد مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہے اور آپ کے تعاون سے تمام حقائق سامنے لانا چاہتے ہیں۔ورثا نے سانحہ کی المناک تفصیلات بتائیں، جس میں بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت ریسکیو عملہ اور ایمبولینسز موقع پر موجود تھیں لیکن بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔ بعض لواحقین نے یہ بھی بتایا کہ عمارت کے دروازے بند تھے جبکہ انتظامیہ کے مطابق کھلے تھے۔
جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کمیشن عوام، حکومت اور ریسکیو ورکرز سب سے معلومات حاصل کر کے تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا تاکہ ذمہ داریوں کا تعین اور مستقبل میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ملاقاتوں میں ورثا کو موقع دیا گیا کہ وہ یہاں جواب دیں یا ہائیکورٹ میں بیانات جمع کرا سکیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں۔