کراچی: سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیڑھ کلو سونا اور مارکیٹ کا ڈی وی آر برآمد

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیڑھ کلو سونا اور مارکیٹ کا ڈی وی آر برآمد

کراچی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ گل پلازہ نے شہر کو سوگوار کر دیا، جہاں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔

ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد کر لیا، جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق برآمد ہونے والا سونا مارکیٹ کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریسکیو ٹیم کو بیسمنٹ سے مارکیٹ کا ڈی وی آر بھی ملا ہے، جبکہ مسجد کا ایک ڈی وی آر پہلے ہی برآمد کیا جا چکا تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا ڈی وی آر کافی بہتر حالت میں ہے۔سرچ آپریشن کے دوران نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ملبے سے نکالی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔