لاہور (خصوصی رپورٹ)پی آئی آیکے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 15 فروری کے بعد میڈیکل سہولیات بند کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد یہ سہولیات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں تاہم ابتک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہ ہو سکی جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انشورنس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کی جائینگی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں گزشتہ روز ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔