ایف آئی آے سپیشل کوٹ سینٹرل گجرات عدالت میں پیش

گجرات (بیورو رپورٹ)ایف آئی آے اسپیشل کوٹ سینٹرل گجرات ,عدالت میں پیش ہوئے پاسپورٹ آفس منڈی بہاولدین کے ملازمین اور سکیورٹی گارڈ جو پرائیویٹ ایجنٹ کی ملی بھگت سے شریف اور سادہ عوام کو لوٹتے تھے جس پر سب انسپکٹر ایف آئی آے گجرات اعجاز حسین سندھو نے پاسپورٹ آفس منڈی بہاولدین پر ریڈ کی تو راجہ زبیر، راجہ عامر، علی احمد، ندیم عباس اور حماد حسن وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کیش اور ٹوکن برآمد کیے۔ان کے ساتھ پرائیویٹ پاسپورٹ ایجنٹ مشہور زمانہ زاہد نامی شخص اور پاسپورٹ آفس کے سیکیورٹی گارڈ فیصل الیاس حیدر اور کلیم اللہ جو پاسپورٹ افس میں تعینات تھے ملے ہوئے تھے