پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے میڈیکل سہولیات بند

نجکاری کے بعد میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں
بائیومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی
کراچی (آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی  اے )کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پی آئی اے میں میڈیکل سہولیات   مکمل بند کر دی گئیں۔میڈیکل سہولیات بند ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار  ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم تاحال بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک نہیں ہو سکی۔بائیومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں  پیر کو بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات   پیر کے روز سے  بند کر دی ہیں۔