واسا ملازمین کی میڈیکل سہولیات میں بہتری کیلئے اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر)واسا ملازمین کی میڈیکل سہولیات میں بہتری کیلئے وائس چیئرمین چودھری شہباز احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملازمین کی میڈیکل سہولیات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر زاہد اور لیڈی ڈاکٹر کرن افتخار نے وائس چیئرمین واسا کو میڈیکل سنٹر کی موجودہ صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا۔چودھری شہباز احمد نے کہا میڈیکل سنٹر میں سہولیات کو مزید بہتر اور جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔