نوشہرو فیروز (خصوصی رپورٹ)نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرکار اور ٹرالر کے تصادم میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی آنے والے افراد کی کار نانگو شاہ کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، کار ڈرائیور منظور بروہی ،غلام رسول، بخشل، ندیم، عبدالحکیم اور سہراب سولنگی موقع پر ہی دم توڑ گئے ،حادثے میں ٹرالر کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔