نوشہرو فیروز: مسلح افراد کی سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ

نوشہرو فیروز (آئی این پی)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیو کے گھر پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیو کے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیو نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گائوں دڑے والا بوھیا میں علی الصبح پیش آیا جس کے فوراً بعد ایس ایس پی روحل کھوسو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بوھیا اور کھوسہ برادری میں دشمنی کے سبب پیش آیا، دونوں برادریوں میں دشمنی کے نتیجے میں پہلے بھی وارداتیں ہو چکی ہیں۔