پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے ، پولیس اہلکار سمیت 4کارکن زخمی ‘ تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند
نوشہروفیروز(آئی این پی)نوشہروفیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورو داد و بائی پاس دھرنے کے دوران پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ دوطرفہ فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت چار کارکنان زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے وزیراداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا گھرنذرآتش کردیا۔ انھوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرا رہا ہوں، پرامن احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی بدامنی پھیلانے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورودا دو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔