تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے مگر ابھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اب تک 27 لاکھ(57 فیصد) سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں نیتن یاہو اتحاد کو 56 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتحاد سے ہٹ کرنیتن یاہو کی جماعت 28 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعت یاشر اکیلے اب تک 21 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے۔