ایران سے افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کی جانی چاہیے،میزائل پروگرام کو نظرانداز کرنا سفارتی پیش رفت کو غیر موثر بنا سکتا ہے
جنیوا،تہران،تل ابیب(آئی این پی )عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج (منگل کو) جنیوا میں شروع ہوگا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان مذاکرات کے تناظر میں سخت مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے تمام افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کی جانی چاہیے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے، عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کت درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہو رہا ہے ۔جنیوا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔