امریکا کیساتھ بالواسطہ مذاکرات12اپریل کو عمان میں ہوں گے:ایران

یہ ایک موقع ہی نہیں ایک امتحان بھی ہے، گیند امریکا کے کورٹ میں ہے،وزیرخارجہ عباس اراغچی
 تہران (آئی این پی )ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔عباس اراغچی نے بات چیت کی تاریخ اور مقام کی تصدیق ایکس پر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات بالواسطہ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک موقع ہی نہیں ایک امتحان بھی ہے، گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔