ٹرمپ کے خط کا جواب ثالث عمان کے حوالے کردیاگیاہے،وزیرخارجہ عباس عراقچی
تہران (آئی این پی) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا جس میں ایران ایٹمی پروگرام پرامریکا سے بالواسطہ بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس سرکاری جواب میں ایک خط شامل ہے جس میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا ایران کی جانب سے یہ خط عمان کے حوالے کیا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔